اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے سنبھالنے کے بعد جب بیرون ممالک کے دوروں کا آغاز کیا تو پاکستان ان ممالک میں ضرور شامل ہوگا ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل باراک اوبامہ نے بھی کئی بار پاکستان جانے کی خواہش کا اظہار کیا مگر قومی سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات خاصے پیچیدہ ہیں، گزشتہ 8 سال میں خصوصا القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات ناہموار رہے ہیں۔ اس لئےدونوں ملکوں کے پیچیدہ تعلقات کی وجہ سےان کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے کسی بھی ملک کے دورے سے اس ملک کے عوام کو ٹھوس پیغام ملتا ہے ۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نوازشریف کی گفتگو سے متعلق حکومت پاکستان کا اعلامیہ پڑھا ہے لیکن اس کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں کوئی رائے نہیں دے سکتا۔ معاملےکی وضاحت کیلئے نومنتخب صدرکی ٹیم سےبات کی جائے۔
.......
/169